بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارفی خاکہ




محمد ضیاء اللہ خان چشتی

ضیاء، ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو ہیں۔ اس کے علاوہ وہ نہ صرف ٹی آر جی پورٹ فولیو کی حامل دو عام شراکتی کمپنیوں کےایگزیکٹو چیئرمین ہیں بلکہ متعدد پرائیویٹ بورڈز میں پوزیشن بھی سنبھالے ہوئے ہیں ۔ ضیاء سیٹ میپ ان کورپوریٹڈ ٹیکنالوجی (SATMAP Inc ) کے چیئرمین بھی ہیں.

قبل ازیں وہ الائن ٹیکنالوجی ( Align Technology ) نصدق:الائن (NASDAQ:ALGIN) کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو رہ چکے ہیں جس کی قدر ، ان کی سربراہی میں، پبلک ویلوایشن کے لحاظ سے پانچ سو ملین تک پہنچ گئی تھی۔

ضیاء نے (Morgan Stanley) اورمیکنزی (Mckinsey) میں بھی کام کیا ہے اور متعدد کاربوریٹ اور غیر نفع بخش بورڈز میں بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔ ضیاء کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں انہوں نے ایم بی اے کی ڈگری اسٹینفور رڈ گریجوایٹ اسکول آف بزنس سے حاصل کی۔



ظفر اقبال سوبانی

ظفر انفنٹی ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو ہیں.اس کمپنی کی بنیادیں پیشہ ور ماہرین نے مینوفیکچرنگ ،مینجمنٹ ، توانائی اور خاص طور پر دوبارہ قابل استعمال بنائی جانے والی توانائی کے شعبوں میں اپنے تجربات کو یکجا کرکے رکھی ہے۔ وہ ہاؤس آف حبیب سے بطور چیف ایگزیکٹو، لبرٹی پاور ٹیک میں بطور چیف ایگزیکٹو اور سینچری پیپر اینڈ بورڈ ملز سے بطور ڈائریکٹر فنانس وابستہ رہے ہیں۔ آج کل وہ پرائیوٹائزیشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر بورڈ، انسٹی ٹیوٹ آف کیپٹل مارکیٹ پاکستان کے ممبر بورڈ پریمس اور انوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔ ظفر جو انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنس آف پاکستان کے رکن ہیں ‘ انسٹی ٹیوٹ کے صدر بھی رہے ہیں۔



پیٹر ھینز روڈولف ریپن ہاؤزن

پیٹر، ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے نان ایگزیکٹو چیئرمین ہیں ۔ اس سے قبل وہ پیپسی کو کے مشرقی کرہ ارض کے سینئر وائس پریزیڈنٹ تھے جہاں یورپ، ایشیا ، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں پیپسی کے تمام کاروبار کا عمومی جائزہ ان کی ذمہ داری تھی ۔ پیٹر متعدد بورڈز میں شامل اور سینئر پوزیشنوں پر کام کرتے رہے ہیں جن کی تفصیل حسب ذیل ہے. چیئرمین او کیو ینٹاانکورپوریٹڈ وائس چیئرمین آف کوپر کمپنیز انکارپورٹیڈ چیف ایگزیکٹیو، بلینڈکس ورکے آر شنائیڈر جی ایم بی اے اینڈ کمپنی جنرل منیجر جی اے پی اے جی GAP AG چیئرمین یورپ برائے الائن ٹیکنالوجی صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ری ساؤنڈ کارپوریشن آئی ایچ کے ووئیرز برگ پیٹر نے جرمنی سے کامرس میں انڈسٹری کاؤف مین کی ڈگری حاصل کی۔



محمد علی جمیل

علی ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ کے چیف ایگزیکیٹو ہیں۔ وہ کئی اور کمپنیوں کے بورڈ کے ممبر بھی ہیں جن میں حبیب ایسیٹ منیجمنٹ لمٹیڈ اور ٹی پی ایل ڈائریکٹ انشورنس لمیٹڈ شامل ہیں۔ وہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ، اکنامک ایڈوائزری کونسل ( ای اے سی) اورجینکو ہولڈنگ کمپنی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ اس سے قبل وہ جہانگیر صدیقی انوسٹمنٹ بنک کے چیف ایگزیکٹو تھے۔ علی نے پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن میں ایڈوازئری پوزیشنز سنبھال رکھی ہیں. جن میں ٹاسک فورس برائے ٹیلی کوم ڈی ریگولیشن میں فسکل انسینٹیو گروپ کے آئی ٹی کمیشن اور وینچر کیپیٹل ٹاسک فورس برائے میں ان کی تقرریاں شامل ہیں۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس انگلینڈ اینڈ ویلز کے رکن ہیں انہوں نے 1994میں کے پی ایم جی پیٹ مروک لندن سے کوالیفائی کیا۔ا نہوں نے بی ایس سی اکنامکس کی سند لندن اسکول آف اکنامکس سے حاصل کی۔



امیر شابو قریشی

میں ڈائریکٹر پرائیویٹ ایکویٹی انویسٹمنٹ ہیں۔ اس سے قبل وہ اے آئی جی کیپٹل پارٹنرز امیر ا ی ایم پی میں بطور ڈائریکٹر اور سولومن برادرز انکارپورٹیڈ میں بطور وائس چیئرمین فکسڈ ایمر جنگ مارکیٹ خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔ وہ گولڈ مین سیچس ایند کمپنی میں یو ایس کارپوریٹ کے فنانس کے انالسٹ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ امیر نے وارٹن اسکول ،یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے فنانس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے ۔



جان لیون

جان ، ٹی آر جی پاکستان کے نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں۔ وہ پائن برج انویسٹمنٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر ہیں جو ٹی آر جی آئی میں انویسٹرز بھی ہے۔ جان ، یورپ، لاطینی امریکہ ، مشرق وسطی، اور افریقہ میں پرائیویٹ ایکویٹی کے لین دین میں سورسنگ ، مذاکرات او ر عمل درآمد کا کام کرتے ہیں۔ اس سے قبل جان کرک لینڈ اینڈ ایلس ایل ایل پی میں اٹارنی تھے جہاں ان کی توجہ پرائیویٹ ایکویٹی کلائنٹس کو مشورے دینے پر مرکوز تھی ۔ جان نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے اعلیٰ اعزاز کے ساتھ جیورس ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی کے ممبر بھی رہے ۔ انہوں نے میگنا کم لاڈے جہاں وہ لا ریویو لاء اسکول کے اعزاز کے ساتھ بیچلر آف آرٹس کی ڈگری اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک بنگ ھمٹن سے حاصل کی.



محمداللہ خان خیشگی

محمد ، ٹی آر جی پاکستان کے ڈائریکٹر اور دی ریسورس گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں۔ ٹی آر جی میں شمولیت سے قبل وہ الائن ٹیکنالوجی اور بیک آفس سروسز میں سینئر ڈائرکٹر تھے جہاں وہ الائن کے آف شور کانٹیکٹ سینٹر کے انتظامات سنبھالتے تھے ۔ اس سے قبل وہ انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن (ورلڈ بینک کا پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری سے متعلق شعبہ) میں سینئر انویسٹمنٹ آفیسر تھے جہاں ایشیا کے ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹکنالوجی سیکٹرز میں سرمایہ کاری ان کی ذمہ داری تھی۔ محمد نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی ۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے جہاں وہ روہڈز اسکالر تھے فلاسفی ، پولیٹکس اور اکنامکس میں بی اے کی ڈگری حاصل کی اور ہاروڈ بزنس اسکول سے ایم بی اے کیا۔



پیٹرک میک گنیس

پیٹرک، ڈریگو ایڈوائزر میں ،جو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں پر مرکوز ایکویٹی ایڈوائزری بزنس ہے، منیجنگ پارٹنر ہیں. اس سے قبل وہ پائن برج کیپٹل میں (قبل ازیں اے آئی جی کیپٹل پارٹنر) میں وائس پریذیڈنٹ تھے. جہاں انہوں نے ٹی آر جی میں سرمایہ کاری کے لیے اپنی کمپنی کی رہنمائی کی تھی۔پیٹرک نے انویسٹمنٹ بینکنگ میں اپنے کیریر کی ابتدا جے پی مورگن سے کی جہاں وہ ایسوسی ایٹ تھے ۔ پیٹرک نے بی اے کی ڈگری جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے اور ایم بی اے کی ڈگری ہاروڈ بزنس آف اسکول سے حاصل کی۔



اسد ناصر

اسد ناصر کو مالی خدمات میں تقریبا 17 سال کا تجربہ ہے۔ وہ فی الحال جے ایس پرائیویٹ ایکویٹی میں چیف انویسٹمنٹ آفیسر ہیں۔ اسد سے پہلے جے ایس گلوبل کیپیٹل میں کارپوریٹ فنانس کا سربراہ تھا ، جو پاکستان کی سکیورٹیز بروکرج اور انویسٹمنٹ بینکاری کی ایک معروف فرم ہے۔ جے ایس گلوبل میں ، اسد نے پاکستان کی کچھ معروف کمپنیوں کو فنڈ ریزنگ ، انضمام اور حصول اور کارپوریٹ تنظیم نو سے متعلق مشورہ دیا۔ اسد نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز ڈیلائٹی اینڈ ٹوچ ، لندن سے کیا جس نے آڈٹ اور یقین دہانی اور کارپوریٹ فنانس ٹیموں کے ایک حصے کے طور پر کام کیا۔ وہ انگلینڈ اور ویلز میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ساتھ ایف سی اے ہے اور ہل یونیورسٹی سے اکاؤنٹنگ میں بی ایس سی (آنرز) کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔



صبیحہ سلطان

محترمہ صبیحہ سلطان کے پاس سینئر لیول مینجمنٹ کے عہدوں پر دو دہائیوں کا تجربہ ہے اور ایک ریگولیٹری فریم ورک کے قیام کے دوران ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں نئے کاروبار بنانے کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ وہ فنڈ مینجمنٹ ، ایکوئٹی ٹریڈنگ اور ایڈوائزری / کنسلٹنسی خدمات پر فوکس کرنے والے مالیاتی شعبے کے لئے مناسب طور پر ہنر مند ہے۔ اس کا کیریئر کاروباری ترقی اور سرمایہ کاروں کے تعلقات کی طرف بڑھا ہے جس کے نتیجے میں بڑے عالمی اداروں اور افراد کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں



لیگل ایڈوائز ر / قانونی مشیر لیکسیم ۔ اٹارنیز ایٹ لا

آڈیٹرز کے پی ایم جی تاثیر ہادی اینڈ کو،
چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس



شئیر ہولڈنگ کا قرینہ