آٹو میٹک کلیکشنز

(وہ چیز جو کسی ویب سائٹ پر ، کسی صفحے یا صفحے کے حصے کی درخواست کرنے کی صورت میں (HTTP) ہر ایچ ٹی ٹی پی ویب براؤزرسامنے لاتا ہے) درخواست کی وصولی پر ہم صرف مندرجہ ذیل معلومات اکٹھی یا جمع کرتے ہیں۔

  • وقت اور تاریخ
  • ایڈریس (IP ) ابتدائی آئی پی
  • زیر استعمال براؤزر آپریٹنگ سسٹم (اگر براؤزرکی طرف سے فراہم کیاگیا ہو)
  • (اگر براؤزرکی طرف سے فراہم کی گئی ہو)(URL) متعلقہ صفحے کی یوآر ایل
  • وزٹ شدہ صفحات میں جس چیز کی درخواست کی گئی ہو اس کی تکمیل کا اسٹیٹس

استعمال معلومات

ہم جو معلومات جمع کرتے ہیں انہیں ہم اپنی سائٹ کو اس سے رجوع کرنے والوں کے لیے مفید تر بنانے اور یہ جاننے کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ ہماری ویب سائٹ کے مختلف علاقوں سے رجوع کرنے والوں کی تعداد کیا تھی۔ اس میں مقررہ وقفوں سے یادداشتوں کے اس مجموعے سے گذرنے والی ٹریفک، خدمت میں پیش کیے گئے صفحات اور ان کی طلب (Servers ) کا تجزیہ بھی شامل ہے تاکہ ہم اپنے سرورز اور دلچسپی کے دیگر موضوعات کی طلب کے پیمانے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرسکیں۔

قوت حافظہ

یہ مجموعہ یادداشت ، غیر معینہ مدت کے لیے محفوظ اور استعمال کیا جاسکتا ہے ؛ سلامتی کو درپیش خطرات سے بچاؤ کے لیے ، سرور پر موجود معلومات کی مکملیت کو یقینی بنانے کے لیے اور سائٹ سے رجوع کرنے والوں کے تجربے کو مجموعی طور پر بہتر بنانے کے لیے ۔

کُکیز

ٹی آر جی پاکستان اپنی ویب سائٹ سے رجوع کرنے والوں کے بار ے میں ذاتی شناخت کے لیے معلومات اکٹھی کرنے کے سلسلے میں نہ تو پائیدار ککیز اور نہ ہی کھوج لگانے کا کوئی پائیدار طریقہ استعمال کرتا ہے۔ اس کے بجائے ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ ویب سائٹ سے آپ کے رجوع کو مجموعی طور بہتر بنانے کے لیے غیر پائیدار ککی استعمال کرسکتا ہے ۔ یہ ککی اس وقت تک موجود رہے گی جب تک آپ ویب سائٹ پر مصروف ہیں اور آپ کے سائٹ چھوڑتے ہی ختم ہوجائے گی۔

فارموں کے ذریعے موصول ہونے والی ذاتی معلومات

ہماری کچھ سائٹس رجوع کرنے والوں کو سوالنامے ، فیڈ بیک، یا دیگر معلومات کی فراہمی کے سلسلے میں فارم مہیا کرتی ہیں جن کے یعنی استفسار بذریعہ سرچ انجن کی اجازت دی جاتی ہے ۔ ان فارمز میں یعنی(Search Engine Queries) ذریعے سرچ انجن کواریز کسی خاص وجہ سے مثلاً اگر درخواست کنندہ ذاتی جواب کی درخواست کررہا ہو ، کانفرنس کے لیے رجسٹریشن، یا میلنگ لسٹ میں شمولیت کے لیے ذاتی شناخت سے متعلق معلومات مانگی جاسکتی ہیں(مثلاً نام، پتہ، ای میل ایڈریس) ۔رجوع کرنے والوں کی طرف سے دی گئی ایسی معلومات کی فراہمی رضاکارنہ ہوگی

ذاتی شناخت سے عاری ایسی معلومات (مثلاً استفسار بذریعہ سرچ انجن اور بے نام سروے)کو ہم ، سائٹ سے رجوع کرنے والوں کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان کی ضروریات پوری کرنے میں مددکے سلسلے میں غیر معینہ مدت کے لیے جمع کرسکتے ہیں۔ ہم ذاتی شناخت سے عاری معلوما ت میں ، مجموعی طور پر(مثلاً ہماری سب سے مقبول ویب سائٹ پر پوچھے گئے سوالات ) جزوی یا ادارت شدہ شکل میں ( ایک سوالنامے کے جوابات کے خلاصے پر مبنی رپورٹ) یا نقطہ بہ نقطہ( مثلاً جائزوں کے رد عمل کی مکمل فہرست) دوسروں کو ، بشمول عوام الناس شریک کرسکتے ہیں ۔

ذاتی طورپر قابل شناخت معلومات حاصل کرنے سے قبل ہم واضح طور پر بتادیں گے کہ؛
ہم ان معلومات کے لیے استدعا کیوں کررہے ہیں ؛
یہ کیسے استعمال کی جا ئیں گی؛
کن حالات میں، یہ کتنے عرصے تک روکی جائیں گی اور کس کو ان معلومات میں شریک کیا جائے گا

معلومات جمع کرنے اور ان میں شریک کرنے پر رضامندی

آپ ذاتی طور پر جو بھی قابل شناخت معلومات ہمیں فراہم کریں گے وہ ہم عام طور پر ٹی آر جی پاکستان یا اس سے ملحقہ سے ہٹ کر کسی سرکاری ایجنسی، پرائیویٹ یا سرکاری تنظیم کو نہیں دیں گے ماسوائے آپ کی رضا مندی یا قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے ۔ یعنی تسلیم کا بٹن دبانے پر یہ باور کیا جاتا ہے کہ رجوع کنندہ نے معلومات کے استعمال کے لیے (Submit Button) سبمٹ بٹن یعنی صفحہ تسلیم میں واضح الفاظ میں بیان کئے گئے مقاصد (Submission ٍPage) پالیسی میں دیے گئے اور سبمشن پیج پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

ای میل

ہمیں الیکٹرانک ای میل بھیجنے کی صورت میں (مثال کے طور پر ایک ای میل پیغام جس میں معلومات کی درخواست ہو)، ہو سکتاہےآپ ہمیں ذاتی شناخت کی حا مل معلومات بھیج رہے ہوں ۔ ایسی صورت میں یہ معلومات ہم اپنے پاس اس وقت تک محفوظ رکھ سکتے ہیں جب تک آپ کی ای میل کا جواب نہیں دے دیا جاتا یا آپ کی ای میل میں درج معاملہ نمٹانہیں دیا جاتا ۔ برائے مہربانی اس بات کا خیال رکھیں کہ ای میل مداخلت یا غلط سمت میں چلے جانے کے خطرے سے محفوظ نہیں۔ آپ کے اپنے تحفظ کے لیے بہتر ہوگا کہ آپ حساس معلومات فراہم کرنے کے لیے ای میل کے بجائے کوئی دوسرا طریقہ استعمال کریں۔

تحفظ معلومات

ہم بالکل واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کی کسی بھی سائٹ کو بھیجی جانے والی معلومات سے قطع نظر ہم اس پالیسی اور قابل نفاذ قانون سے مطابقت رکھنے والی ایسی تمام معلومات کا تحفظ کریں گے ۔

سیکوریٹی کے معاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ سروس تمام رجوع کرنے والوں کو فراہم رہے یہ کمپیوٹر سسٹم ایک ایسا سوفٹ ویئر پروگرام استعمال کرتا ہے جو نیٹ ورک ٹریفک پر نظر رکھتا ہے تاکہ معلومات اپ لوڈ یا تبدیل کرنے کی غیر مجاز کوشش یا ہماری ویب سائٹ پر معلومات کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی شناخت کرسکے ۔ اس سروس پر معلومات اپ لوڈ یا تبدیل کرنے کی غیر مجاز کوششیں سختی سے منع ہیں اور قانون کے تحت مستوجب سزا ہیں۔

سوائے نفاذ قانون کے لیے مجاز تحقیقات کے، ایسی کوئی کوشش نہیں کی جاتی جس سے کسی کی انفرادی طور پر یا اس کی عادات استعمال کی شناخت ہوسکے ۔ یا دداشتوں کے خام اعداد شمار کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیے جاسکتے اور انہیں شیڈول کے مطابق ضائع کردیا جاتا ہے۔

ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی ویب سائٹ پر موصول ہونے والی معلومات میں کسی اور کو شریک یعنی ہماری آئی ٹی کی سلامتی (IT Security Protection) کرسکتا ہے مثال کے طو رپر اگر ہماری آئی ٹی سیکوریٹی پروٹیکشنز کو تحفظ دینے والے عمل کو قانون شکنی کا خطرہ ہو تو ہمارے سرور اور اسٹاف کے ذریعے اکٹھی کی جانے والی معلومات میں قانون نافذ کرنے والے اور سیکوریٹی کے موزوں افسروں کو شریک کیا جاسکتا ہے۔

سیکوریٹی

ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ سیکوریٹی کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے ۔ ہم اپنی سائٹس اور سسٹمز کو محفوظ بنانے اور ذاتی معلومات کی کسی غیر مجاز شخص یا کاروبار کو پہنچائے جانے سے روکنے کے لیے معقول احتیاطوں سے کام لیتے ہیں۔

تنازعات کا حل

اگرکسی بھی وجہ سے آپ کو یہ یقین ہو کہ یہ سائٹ اس پالیسی میں بیان کردہ اصولوں کی پابندی نہیں کررہی تو براہ مہربانی بذریعہ ای میل ہمیں اس پتے پر اطلاع دیں company.secretory@trgworld.com اگرہمارے ویب پیجز ہماری بیان کردہ پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتے تو انہیں درست کر دیا جائے گا۔

سوالات

ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ پرائیویسی پالیسی کے بارے میں سوالات پوچھنے کے لیے براہ مہربانی اس پتے پر ای میل کریں Company.Secretary@trgworld.com

پرائیویسی پالیسی میں تبدیلیاں

اس پالیسی میں بیان کردہ عملی کارروائی یکم جنوری 2012 سے جاری وساری ہے ۔ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ اس پالیسی میں کسی وقت بھی کوئی تبدیلی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔ ایسی ترامیم کے لیے مناسب اطلاع عام کا اجراء کیا جائے گا۔